امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پاکستانی طالبہ کی مدد کو آگئیں


عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی طالبہ عائشہ خرم کی تعلیم جاری رکھنے کا مسئلہ حل کر دیا۔

پاکستانی شہری عائشہ خرم کینیڈا میں اپنے والدین کے ساتھ مقیم اور اونٹاریو یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

اہل خانہ کے مشکل حالات کے باعث عائشہ کو اپنی یونیورسٹی کی بھاری فیس ادا کرنے میں مسائل کا سامنا تھا۔ 

عائشہ خرم یونیورسٹی کی فیس ادا کرنے کے حوالے سے انتہائی پریشان تھیں جس پر ان کے کچھ ساتھیوں نے آن لائن اپیل کرنے کا مشورہ دیا۔

پاکستانی طالبہ نے دوستوں کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے پے پال پر آن لائن اپیل کی جس پر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ان کی فیس کی ادائیگی کے لیے 6 ہزار 386 ڈالرز کی رقم فراہم کر دی۔

امریکی گلوکارہ نے عائشہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پیغام دیا کہ اپنی تعلیم جاری رکھیں۔  

واضح رہے کہ عائشہ خرم گزشتہ برس کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں منعقد ایک کانسرٹ میں ٹیلر سوئفٹ سے ملاقات بھی کرچکی ہیں۔

مزید خبریں :