دنیا
Time 24 اگست ، 2019

سشما سوراج کے بعد بھارت کا ایک اور اہم سیاستدان چل بسا

بھارت کے سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ گردے اور ذیابیطس کے امراض کا شکار تھے— فوٹو: فائل

سابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بعد بھارت کے ایک اور اہم سیاستدان ارون جیٹلی چل بسے۔

بھارت کے سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارون جیٹلی گردے اور ذیابیطس کے امراض کا شکار تھے اور 9 اگست سے دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ارون جیٹلی بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینیئر رہنما تھے۔ انہوں نے صحت کے مسائل کی وجہ سے حالیہ انتخابات میں حصہ لینے سے معذرت کرلی تھی۔

ان کے انتقال پر بھارتی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 6 اگست کو بھارت کی سابق وزیرخارجہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینیئر رہنما سشما سوراج 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔

سابق وزیر خارجہ کو دل کی تکلیف کے باعث دہلی کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج چل بسیں۔

انتقال سے 3 گھنٹے قبل اپنی آخری ٹوئٹ میں سشما سوراج نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا تھا۔ 

مزید خبریں :