دنیا
Time 24 اگست ، 2019

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فورس کے ایک اور اہلکار نے خود کشی کرلی

بھارتی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر نے ضلع اننت ناگ میں اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی— فوٹو: فائل

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فورس کے ایک اور اہلکار نے خود کشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر نے ضلع اننت ناگ میں اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی۔

پولیس افسر کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تھا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نے فورسز کو فراہم کیے جانے والے ناقص سہولتوں اور شدید ذہنی دباؤ کی وجہ سے خود کشی کی تاہم بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں 12 برسوں کے دوران بھارتی فورسز کے 440 اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :