ملک میں زیرگردش کرنسی میں 542 ارب روپے اضافہ

— رائٹرز فائل فوٹو

ملک بھر میں یکم جولائی سے 17 اگست تک زیرگردش کرنسی نوٹوں میں 542 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی سے سترہ اگست تک مالیاتی شعبے کا حساب کتاب جاری کیا ہے جس کے مطابق یکم جولائی تک ملک میں زیر گردش نوٹوں کا حجم 542 ارب روپے بڑھا ہے جس سے ملک میں کرنسی ان سرکیولیشن کا مجموعی حجم تقریبا 5500 ارب روپے ہوگیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق بینکوں کے ڈپازٹس 17 اگست تک 756ارب روپے کم ہوئے ہیں اور بینکوں کے ڈیمانڈ ڈپازٹس 792 ارب کم جب کہ ٹائم ڈپازٹس گیارہ ارب روپے بڑھے ہیں۔

مالی سال کے ڈیڑھ مہینے میں حکومت نے اسٹیٹ بینک سے 393 ارب روپے قرض لے کر شیڈول بینکوں کو555 ارب قرضوں کی مد میں واپس ادا کئے ہیں جب کہ نجی شعبے نے اس دوران بینکوں کو 82 ارب کے قرض واپس لوٹائے ہیں۔

مزید خبریں :