کراچی : ڈبے سے ٹکڑوں میں ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا

قتل میں ملوث 2 بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا، مقتول زعیم نے ملزمان کو کاروبار کیلئے 36 لاکھ روپے دیے تھے: ترجمان سندھ رینجرز — فوٹو:فائل 

کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ سے 24 اگست کو ڈبے سے ٹکڑوں میں ملنے والی لاش کی گتھی سلجھ گئی۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق مقتول کی شناخت کورنگی کے رہائشی 24 سالہ زعیم کے نام سے ہوئی، تفتیش کے دوران 2 بھائیوں شاہد اور زاہد کو حراست میں لیا جنہوں نے پوچھ گچھ کے دوران زعیم کے قتل کا اعتراف کیا۔

مقتول زعیم نے ملزمان کو کاروبار کیلئے 36 لاکھ روپے دیے تھے اور ملزمان مقتول کو معاہدے کے تحت منافع نہیں دے رہے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے زعیم کو واقعہ کے روز گھر بلایا اور گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا، ملزمان نے مقتول کی لاش کے 10 ٹکڑے کرنے کے بعد ڈبے میں ڈال کر کچرے میں پھینک دی تھی۔

ملزم شاہد اور زاہد کے قبضے سے ٹوکہ اور چھری برآمد کرلی گئی ہے۔

مزید خبریں :