دنیا
Time 01 ستمبر ، 2019

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

فوٹو: اے ایف پی

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوڈیسا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 3 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کا آغاز ٹریفک سگنل پر پولیس اہل کار کو نشانہ بنا کر کیا اور پھر پوسٹل سروس کی وین ہائی جیک کر کے فرار ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وین ڈرائیو کرنے کے دوران ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

فوٹو: اے ایف پی

پولیس کے مطابق حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، حملہ آور سفید فام ہے جس کی عمر لگ بھگ 30 برس تھی۔

اس سے پہلے پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی تعداد 2 ہے جنہوں نے اوڈیسا اور مڈلینڈ شہروں میں فائرنگ کی تاہم اب کہا گیا ہے کہ حملہ آور ایک ہی تھا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :