کھیل
Time 07 ستمبر ، 2019

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 60 رنزسے شکست دے دی

یہ پاکستانی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے ، اس سے قبل افغانستان نے بھی پاکستان کو ہرایا تھا — فوٹو: ایشین کرکٹ کونسل 

کولمبو: انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کو ایونٹ کی دوسری شکست ہوئی ہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان روایتی حریف بھارت سے ہار گیا۔

بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم نے ارجن آزاد اور تلک ورما کی سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ارجن آزاد نے 121 اور تلک ورما نے 110 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد عباس آفریدی نے تین تین کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارتی ٹیم کے 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کا آغاز مایوس کن رہا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، کپتان روحیل نذیر اور حارث خان نے مزاحمت کی تاہم وہ ٹیم کو روایتی حریف کے خلاف فتح نہ دلاسکے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان روحیل نذیر 117 اور حارث خان 43 رنز بناکر نمایاں رہے، بھارت کی جانب سے ونود انکولیکار نے 3، مشرا اور پٹیل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا— فوٹو: اے سی سی

پاکستانی ٹیم 47 ویں اوور میں 245 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسے 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، گرین شرٹس کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل دوسری شکست ہے، اس سے قبل قومی ٹیم افغانستان سے بھی ہارگئی تھی۔

پاکستان ٹیم کے کپتان روحیل نذیر 117 اور حارث خان 43 رنز بناکر نمایاں رہے، بھارت کی جانب سے ونود انکولیکار نے 3، مشرا اور پٹیل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے دنیائے کرکٹ کے عظیم اسپن بولر عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

مزید خبریں :