پاکستان
Time 09 ستمبر ، 2019

پشاورائیرپورٹ پرحاجیوں کی زم زم کے کین کیلئے لگیج بیلٹ پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل


پشاور ائیرپورٹ پر حجاج کرام زم زم کے کین لینے کیلئے لگیج بیلٹ پر چڑھ دوڑے۔

پشاور ائیرپورٹ پر حجاج کرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں حجاج زم زم کے کین لینے کیلئے بےقرار ہیں۔

حجاج کرام کی بے قراری اس حد تک بڑھ جاتی ہے وہ کین اُٹھانے کیلئے لگیج بیلٹ پر چڑھ کر اندر چلے جاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حجاج کین ہاتھوں میں لے کر لگیج بیلٹ کے ساتھ ہی باہر نکلتے رہے اور ایئر پورٹ کا عملہ حاجیوں کو روکتا رہا مگر وہ اس اقدام سے باز نہ آئے۔

حاجیوں کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور صارفین کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :