ٹریفک پولیس کے خوف کے شکار شہری نے سفری کاغذات ہیلمٹ پر ہی چپکا لیے

فوٹو: سوشل میڈیا ویڈیو اسکرین گریب

آپ نے لوگوں کو اپنے ضروری سفری کاغذات پرس یا کسی بیگ میں رکھتے تو دیکھا ہوگا لیکن ٹریفک پولیس اور چالان سے خوفزدہ ایک بھارتی شہری اپنے تمام ضروری کاغذات ہیلمٹ میں لگاکر رکھتا ہے۔

گجرات کے شہری 50 سالہ رامپال شاہ کی سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اس کے تمام ضروری سفری کاغذات موٹر سائیکل کی سواری کے لیے استعمال کیے جانے والے ہیلمٹ پر چسپاں ہیں۔

فوٹو: سوشل میڈیا ویڈیو اسکرین گریب

امپال شاہ پیشے کے لحاظ سے انشورنس ایجنٹ ہے، اس کے ہیلمٹ میں ڈرائیونگ لائسنس، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، انشورنس پالیسی کی کاپیاں چسپاں رہتی ہیں۔

امپال شاہ کا کہنا ہےکہ عام طور پر یہ دستاویزات ہر شہری کے پاس ہوتی ہیں اور وہ گھر پر انہیں بھول جاتے ہیں لیکن اس نے محسوس کیا کہ اگر وہ یہ دستاویزات گھر پر بھول گیا تو اسے ٹریفک پولیس کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا جس کے باعث اس نے دستاویزات ہیلمٹ سے ہی چپکا لیں۔

بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ اسے ہیلمٹ کے استعمال کی عادت ہے اس لیے وہ جب بھی باہر جاتا ہے یہ تمام کاغذات اس کے ہیلمٹ کے ساتھ ہی آجاتے ہیں اور جب بھی کوئی ٹریفک پولیس اہلکار اس سے کاغذات طلب کرتا ہے تو وہ ہیلمٹ اتار کر اس کے ہاتھ میں پکڑا دیتا ہے۔

مزید خبریں :