کھیل
Time 11 ستمبر ، 2019

سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کرنیوالے کھلاڑیوں کیخلاف ایکشن لے لیا

فائل فوٹو

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔

ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے انکار کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ نیشنل ڈیوٹی سے انکار کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف وزری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے درمیان پاکستان میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی 20 میچز کھیلیں گی۔

سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی جہاں 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔

سری لنکا  10 سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے جس میں ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان لسیتھ ملنگا اور سابق کپتان انجیلو میتھیوز بھی شامل ہیں۔


مزید خبریں :