پختونخواہ میں ڈینگی کے 349 نئے کیسز سامنے آ گئے

ضلع خیبر میں 150 اور  کوہاٹ میں 52 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخواہ میں ڈینگی کے 349 نئے کیسز سامنے آ گئے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخواہ نے بھی صوبے میں 349 نئے کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں رواں سیزن کے دوران 703 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، ضلع خیبر میں 150، کوہاٹ میں 52 اور ایبٹ آباد میں 32 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں ڈینگی کیسز کی تعداد تک 1054 ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :