پاکستان
Time 12 ستمبر ، 2019

'افغانستان میں امریکی ناکامی کا الزام پاکستان پر لگانا غیرمنصفانہ ہے'

پاکستان کو اس جنگ میں غیر جانبدار رہنا چاہیے تھا، عمران خان — اسکرین گریب/آر ٹی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کے کامیاب نہ ہونے کا الزام پاکستان پر لگانا غیر منصفانہ ہے۔

روسی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اگر ہم نائن الیون کے بعد امریکا کی جنگ نہ لڑتے تو ہم دنیا کا خطرناک ملک نہ ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوویت یونین کے خلاف جنگ میں انہی لوگوں کو تربیت دی گئی، جس کا فنڈ سی آئی اے نے دیا تھا، یہ تربیت یافتہ لوگ تھے اور ایک عشرے بعد جب امریکا وہاں گيا تو کہا گيا کہ یہ جہاد نہیں یہ دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا تضاد تھا جسے انہوں نے محسوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس جنگ میں غیر جانبدار رہنا چاہیے تھا، امریکا کا اتحادی بننے سے یہ گروپس ہمارے خلاف ہوگئے اور 70 ہزار پاکستانیوں کی جانیں گئيں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ شروع سے ہی اس جنگ کے خلاف تھے، اس جنگ سے معیشت کو 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان پہنچا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب آخر میں افغانستان میں امریکا کے کامیاب نہ ہونے کا الزام ہم پر لگادیا گيا جو کہ یہ غیر منصفانہ ہے۔

مزید خبریں :