پاکستان
Time 13 ستمبر ، 2019

ایٹمی ممالک کے درمیان کشیدگی کے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں: وزیراعظم

فائل فوٹو: وزیراعظم عمران خان

مظفر آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ جوہری صلاحیت کے حامل ممالک کے درمیان کشیدگی کے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں۔

جیونیوز کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی سمجھ دار آدمی جوہری جنگ کی بات نہیں کرسکتا، جوہری صلاحیت کے حامل ممالک کے درمیان کشیدگی کے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں، پاکستان بھارت کشیدگی ختم کرانے کے لیے دنیا کو مداخلت کرنی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال کے اثرات برصغیر کے باہر جاسکتے ہیں، دنیا کوایسی صورتحال سے بچنے میں مدد کرنے کے لئے مداخلت کرنی ہوگی، بھارت کی طرف سے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد صورتحال بدتر ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :