دنیا
Time 15 ستمبر ، 2019

میکسیکو میں کنویں سے 44 افراد کی لاشیں برآمد

فوٹو: بی بی سی

میکسیکیو کی ریاست جیلسکو میں کنویں سے 44 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

جیلسکو کے شہر گواڈلاگرا سے ملنے والے انسانی اعضاء کو 119 بیگز میں پیک کر کے رکھا گیا  تھا اور مقامی افراد کی جانب سے بدبو کی شکایت پر فارنزک ماہرین نے ایک کنویں سے ان بیگز کو نکالا۔

فارنزک ماہرین نے لاشوں کے ٹکڑے اکٹھے کر کے 44 افراد کی لاشوں کی تصدیق کی جب کہ کئی اعضاء ایسے ہیں جن کی نشاندہی نہیں ہو سکی ہے۔

میکسیکو میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی اعضا کی شناخت کے لیے پروفیشنل ماہرین کی ٹیم بھیجی جائے کیونکہ مقامی فارنزک ٹیم کے پاس متعلقہ مہارت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ جیلسکو کو میکسیکو کے خطرناک ترین ڈرک گینگ کا شہر قرار دیا جاتا ہے اور یہاں بڑی تعداد میں لاشیں برآمد ہونے کا یہ سال میں دوسرا واقع ہے۔

مزید خبریں :