پاکستان
Time 18 ستمبر ، 2019

شمالی وزیرستان میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے پر قاتلانہ حملہ

فوٹو: اقبال وزیر فیس بک

شمالی وزیرستان میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اقبال وزیر پر تحصیل اسپن وام کے علاقے اباخیل میں قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

اقبال وزیر کی گاڑی کو اسنائپر گن سے نشانہ بنایا گیا تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اقبال وزیر فاتحہ خوانی سے واپس آرہے تھے جہاں گھات لگائے ملزمان نے انہیں نشانہ بنایا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیےکارروائی شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :