پاکستان
Time 28 ستمبر ، 2019

'میں ان کو رلاؤں گا — بیرون ملک پہنچ گیا ہے'

— عمران خان جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے— فوٹو جیو نیوز/اسکرین گریب

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خطاب کو سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا جا رہا ہے جب کہ بھارتی میڈیا کےردعمل اور بوکھلاہٹ پر بھی دلچسپ تبصرے پڑھنے کو مل رہے ہیں۔

عمران خان کی تقریر کے دوران کئی مواقع پر ایوان میں موجود بھارتی وفد کو بھی کیمرے کی آنکھ کے ذریعے دکھایا گیا اور اس دوران ان کے چہروں پر موجود افسردگی کو سوشل میڈیا صارفین نے فوراً محفوظ کر لیا  اور پھر اس پر دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے۔

عمران خان کی الیکشن مہم کے دوران ایک تقریر کے الفاظ 'میں ان کو رلاؤں گا" نہ صرف تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مختلف 'میمز'کے ساتھ شیئر کیے جاتے ہیں بلکہ ان کے مخالفین بھی اکثر ان الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔

عمران خان کی تقریر کے دوران ہال میں بھارتی وفد میں شامل ایک خاتون کی تصویر کے ساتھ ایک صارف انیلاسرفراز ،جو کہ خود عمران خان کی بڑی فین' دکھائی دیتی ہیں، نے لکھا کہ 'میں ان کو رلاؤں گا اب بیرون ملک پہنچ گیا ہے۔

ٹوئٹر صارف عفان علی نے نریندر مودی کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ "مودی عمران کی تقریر کچھ اس انداز میں دیکھ رہے ہوں گے۔"

ایک ٹوئٹر صارف ارسلان شیخ نے نریندر مودی کی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ "اس خان نے کہیں کا نہیں چھوڑا۔۔کوئی پوچھے تو کہہ دینا میں چھٹیوں پر گیا ہوا ہوں۔"

ایک صارف محمد بن خلیل نے ایک بھارتی ٹی وی کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ "کوئی کہہ رہا ہے کہ کشمیر کی بات بہت تھوڑی کی ۔۔یہ کہہ رہے ہیں 26 منٹ کشمیر کا راگ الاپا۔"

زیب انجم ایک صارف نے لکھا کہ 'جو لوگ یہ کہ رہے تھے کے کپتان نے کشمیر کا سودا کیا ہے وہ رضا کارانہ طور پر اپنا منہ خود کالا کر دیں'۔


مزید خبریں :