دنیا بھر میں ٹوئٹر غیر فعال، صارفین کو مشکلات کا سامنا

فوٹو: فائل

مائیکرو بلاگنگ ایپ ٹوئٹر کے غیر فعال ہونے کے باعث دنیا بھر میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دنیا میں کروڑوں کی تعداد میں صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو ویڈیوز اور پیغام رسانی کے لیے استعمال کرتے ہیں اور مختلف ممالک میں ٹوئٹر لوگوں کو مختلف پروگرامز کے لیے متحرک کرنے میں بھرپور کردار بھی ادا کرتا ہے جس کی تازہ ترین مثال کلائمیٹ چینج کے حوالے سے دنیا کے 156 ممالک میں ایک ہی روز مظاہرے ہیں۔

لیکن اطلاعات ہیں کہ دنیا بھر میں صارفین کو مائیکرو بلاگنگ ایپ استعمال کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری اپنے پیغام میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ صارفین کو ٹوئٹر اور ٹوئٹ ڈیک کے استعمال کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔


ٹوئٹر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور جلد تمام مسائل دور ہو جائیں گے۔

مزید خبریں :