’ناسا‘ کی اہم ایجادات جن سے آپ لاعلم ہیں

ناسا کی ایجادات نے ہماری زندگی کو قدرے آسان بنا دیا ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی خلائی تحقیقی ادارے ( ناسا) کی کئی ایسی ایجادات ہیں جن کے بغیر ہم زندگی کا تصور  بھی نہیں کر سکتے  لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگ یہ بھی نہیں جانتے کہ اتنی اہم ایجادات ’ناسا‘ نے کی ہیں۔

ہم آپ کو ناسا کی ان اہم ترین ایجادات کے بارے میں بتائیں گے جو آپ اپنی زندگی میں روزانہ استعمال کر رہے ہوتے ہیں اور ان تمام تر ایجادات نے ہماری زندگی کو قدرے آسان بنا دیا ہے۔

1۔ پُرسکون نیند کے لیے میٹرس

فوٹو: فائل

اگر آپ کی نیند اس وجہ سے پُرسکون ہے کہ آپ سونے کے لیے میٹرس یعنی گدّے کا استعمال کرتے ہیں تو ہمیں ’ناسا‘ کا اس ایجاد کے لیے شکرادا کرنا ہو گا کیونکہ ’میٹرس‘ امریکی خلائی ادارے ناسا کی ایجاد ہے۔

ناسا نے مولٹی فوم 1970 میں ایجاد کیا تھا تاکہ خلا باز اور پائلیٹ دوران پرواز آرام دہ اور پُرسکون نیند لے سکیں۔

2۔ تصاویر کھینچنے والا سینسر

فوٹو: فائل

اگر آج آپ اپنی سیلفی یا یاد گار لمحات کو موبائل فون یا کیمرے کی مدد سے محفوظ کر سکتے ہیں تو یہ ناسا کے بغیر ممکن نہیں تھا، ناسا نے تصویر کھینچنے کے لیے ’پکسل سینسر‘ ایجاد کیا تھا جو کہ آج موبائل فون کے کیمرہ اور ڈیجیٹل کیمرا میں استعمال کیا جاتا ہے اور اسی کی مدد سے تصویر کھینچی جا سکتی ہے۔

3۔ پانی کو فلٹر کرنے کا سسٹم

فوٹو: فائل

ناسا زمین پر رہنے والے لوگوں کے لیے ہر قسم کی آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس نے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے بے شمار ایجادات کی ہیں جن میں سے ایک ’واٹر فلٹریشن سسٹم‘ بھی ہے۔

1960 میں ناسا نے ایک تحقیق کی جس کے ذریعے انہوں نے ایک ایسا ہلکا پھلکا پانی کو فلٹر کرنے کا سسٹم بنایا جو کہ بہت کم بجلی سے چلتا تھا اور اب اس سسٹم کو پوری دنیا میں پانی فلٹر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

4۔ فائر فائٹر کا ساز و سامان

فوٹو: فائل

خلائی ادارے ناسا نے فائر فائٹر کے استعمال کا ساز و سامان جس میں ہلکے پھلکے ماسک جس کو پہن کر با آسانی سانس لی جا سکتی ہے، آگ بجھانے کے لیے استعمال کیے جانے والی ’ائیر بوتل‘ ایجاد کی جو کہ آج تمام ملکوں کے فائر فائٹرز استعمال کر رہے ہیں۔

5۔ ایتھلیٹ شُوز

فوٹو: فائل

ناسا کے ایک سابق انجینئر نے ایتھلیٹ شوز کا تصور پیش کیا تھا اور آج معروف کمپنیاں جو ایتھلیٹ شوز تیار کرتی ہیں وہ ناسا کے اسی تصور کی بنیاد کو مد نظر رکھ کر ہی جوتے تیار کرتی ہیں۔

مزید خبریں :