گاڑی میں موبائل چارج کرنے کے نقصانات جان لیں

فوٹو: بشکریہ ٹائمز

عام طور پر ہم کہیں دُور کا سفر کر رہے ہوں یا ٹریفک میں پھنس گئے تو اس دوران ہم اپنے موبائل فون کا استعمال زیادہ کر رہے ہیں ہوتے ہیں اور  ایسا کرنے سے ہمارے فون کی بیٹری جلدی ختم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ہم اپنے فون کو گاڑی کی بیٹری کے ذریعے ہی چارج کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی اسی عادت میں مبتلا ہیں تو اس عادت کو اب ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارے فون کا چارجر ہمیں اتنی ہی بجلی فراہم کرتا ہے جتنی ہمیں فون کو چارج کرنے کے لیے درکار ہوتی لیکن گاڑی میں موجود ’یو ایس بی پورٹ‘ اکثر آپ کے موبائل کو چارج کرنے کے لیے کم پاور فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے موبائل فون ٹھیک طریقے سے چارج بھی نہیں ہو پاتا اور اس کے رُک جانے کا خدشہ ہوتا ہے۔

 ِاسٹے موبائل کمپنی میں ایک ٹیکنیشین کی حیثیت سے کام کرنے والے بریڈ نکولس کا کہنا ہے کہ ہمارے فون کو چارج ہونے کے لیے 1سے 3 (Ampere) امپئیر درکار ہوتے ہیں جو کہ فون کا چارجر ہی فراہم کر سکتا ہے، اگر فون کو کسی دوسرے چارجر یا گاڑی کے یو ایس بی پورٹ سے چارج کیا جائے گا تو یہ اسمارٹ فون کی کارکردگی کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے جبکہ اس وجہ سے فون کی بیٹری بھی خراب ہو سکتی ہے۔

فوٹو: بشکریہ بزنس انسائڈر

نکولس کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے سفر کے دوران موبائل فون کو چارج کرتے وقت یہ ضرور محسوس کیا ہو گا کہ ہمارا فون 30 سے 60 منٹ کے دوران یا تو بہت کم چارج ہوتا ہے یا تو ہوتا ہی نہیں ہے۔

اس کی ایک وجہ تو یہ ہوتی ہے کہ ہمیں  اپنے فون کو چارج ہونے کے لیے جتنا پاور چاہیے ہوتا ہے، گاڑی کا یو ایس بی پورٹ فون کو اس سے کم پاور دے رہا ہوتا ہے۔

 اس کی دوسری وجہ یہ ہوتی ہے کہ نئی گاڑی کی بیٹری موبائل فون کو ضرورت سے زیادہ بجلی فراہم کرتی ہے جس سے فون کی بیٹری خراب ہونے کا بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

اگر  آپ اپنے اسمارٹ فون کو کسی ایسی گاڑی میں چارج کرتے ہیں جو کہ بالکل نئی ہو تو ایسا کرنا آپ کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے کیونکہ گاڑی نئی ہونے کی وجہ سے اس کی بیٹری طاقتور ہوتی ہے اور موبائل فون کو یو ایس بی پورٹ میں لگا کر چارج کرنے سے موبائل اِس گاڑی کی بیٹری کو جلدی ختم کر سکتا ہے۔

علاوہ ازیں یہ بات پرانی گاڑیوں کے لیے نہیں ہے کیوں کہ عام طور پرانی گاڑیوں کی بیٹری اتنی طاقتور نہیں ہوتیں۔ اگر آپ اپنے اسمارٹ فون کی کارکردگی بہتر  کرنا چاہتے ہیں اور اپنے فون کی زندگی کو بڑھانا چاہتے ہیں تو گاڑی میں موبائل فون کو چارج کرنے سے گریز کیجیے۔

مزید خبریں :