Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
09 اکتوبر ، 2019

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ’جوکر‘ کی دھوم

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری محمد بابر نے ان دنوں ’جوکر ‘ کا روپ دھارا ہوا ہے— فوٹو: اسکرین گریب

ہالی وڈ کی فلم جوکر نے سینما میں اور پاکستان کے ایک شہری نے جوکر بن کر متحدہ عرب امارات میں دھوم مچائی ہوئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شخص نے جوکر کا روپ دھار کر لوگوں کو اپنا مداح بنالیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری محمد بابر نے ان دنوں ’جوکر ‘ کا روپ دھارا ہوا ہے۔

ٹیلی کام کمپنی سے وابستہ 43 سالہ بابر کا کہنا ہے کہ لوگ ان کے اس اقدام کو بہت سراہتے ہیں، وہ ان کے آٹوگراف لیتے اور ساتھ سیلفیاں بنواتے ہیں۔

محمد بابر کا کہنا تھا کہ انہیں اب ایک سلیبریٹی جیسا محسوس ہونے لگا ہے۔

خیال رہے کہ ہالی وڈ فلم جوکر گزشتہ ہفتے دنیا بھر میں ریلیز کی گئی ہے جسے شائقین بے پناہ پسند کررہے ہیں۔

ڈائریکٹر ٹاڈ فلپس کی فلم جوکر میں مرکزی کردار جاؤکوئن فینکس نے ادا کیا ہے اور ان کی اداکاری کو بھی بے حد سراہا جارہا ہے۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM