پاکستان
Time 11 اکتوبر ، 2019

بیوی کے قاتل نے ساس اور سسر کو بھی قتل کردیا

فائل فوٹو

گوجرانوالہ میں داماد نے فائرنگ کر کے ساس اور سسر کو قتل کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق درویش پورہ میں ارشد نامی ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی ساس اور سسر کو قتل کر دیا جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہناہے کہ ملزم نے پانچ سال قبل اپنی بیوی کو بھی قتل کر دیا تھا، مدعی مقدمہ کے معاف کرنے پر ملزم جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔

پولیس کے مطابق  ملزم کامقتولین سے جائیداد کا تنازع تھا، سی پی او گوجرانوالہ نے واقعے کانوٹس لے لیا۔

مزید خبریں :