کاروبار
Time 11 اکتوبر ، 2019

دبئی حکام جلد پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تفصیل پاکستان کو فراہم کریں گے

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہےکہ دبئی حکام جلد پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تفصیل پاکستان کو فراہم کریں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شبر زیدی نے کہا کہ 9اور10اکتوبر کو دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ بامقصد بات چیت ہوئی ہے۔

شبر زیدی نے بتایا کہ لینڈ ڈپارٹمنٹ دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تفصیل فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دبئی حکام سے اقامہ کے غلط استعمال پر بھی بات چیت ہوئی۔

مزید خبریں :