پاکستان
Time 12 اکتوبر ، 2019

العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

نیب کی نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ فوٹو: فائل

العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق نواز شریف کی اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لیے اپیل بھی 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کا ویڈیو اسکینڈل سامنے آنے کے بعد نواز شریف اور ناصر بٹ نے متفرق درخواستیں دائر کی تھیں۔

عدالتی حکم پر جج ارشد ملک کے بیان حلفی اور پریس ریلیز کی مصدقہ نقول فریقین کو فراہم کی گئی ہیں۔


مزید خبریں :