پاکستان
Time 13 اکتوبر ، 2019

لاہور میں نازیبا تصویروں کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کے موبائل فون سے تصویریں اور دیگر مواد بھی برآمد کیا گیا: وفاقی تحقیقاتی ادارہ — فوٹو: فائل 

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نازیبا تصویروں کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق متاثرہ خاتون انیتا نے شکایت درج کرائی تھی کہ ملزم پرویز نازیبا تصویروں کے ذریعے اسے بلیک میل کررہا ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئےملزم کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے موبائل فون سےتصویریں اور دیگر مواد بھی برآمد کرلیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔