15 اکتوبر ، 2019
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سلطنت اومان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عمان کے چیف آف اسٹاف نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی جنگ اور امن و امان کیلئے کوششوں کو سراہا۔
قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر عمان کے چیف آف اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے یادگار شہداء پر بھی حاضری دی۔