دنیا
Time 15 اکتوبر ، 2019

پیوٹن کا سعودی شاہ سلمان کو روسی شاہین کا قیمتی تحفہ

روسی صدر شاہ سلمان کو شاہین کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے — فوٹو: ڈیلی میل 

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کو قیمتی روسی شاہین تحفے میں دیا ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن گزشتہ روز سعودی عرب کے دورے پرپہنچے تھے جہاں انہوں نے سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کی تھیں۔

روسی صدر کی جانب سے دیا گیا تحفہ — فوٹو: ڈیلی میل 

اِس دورے میں روس اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی 20 یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے جن پر سعودی اور روسی حکام نے دستخط کیے تاہم ان سمجھوتوں کی کل مالیت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

روسی صدر نے دورے میں شاہ سلمان کو قیمتی روسی شاہین تحفے میں دیا۔ 

روسی صدر کا عرب امارات کا دورہ 

روسی صدر کا ابوظہبی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا— فوٹو: شیخ زاید آفیشل 

سعودی عرب کے دورے کے بعد روسی صدر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ 

قصرالوطن میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے روسی صدر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق روس کا خود مختار دولت فنڈ متحدہ عرب امارات کی مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی سمیت مختلف شراکت داروں کے ساتھ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کے 10 سمجھوتوں پر دستخط کرے گا۔

مزید خبریں :