پاکستان
Time 17 اکتوبر ، 2019

ٹانک میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے


خیبرپختونخوا (کے پی کے) کے ضلع ٹانک میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کےنتیجے میں 14افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خیرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ملازئی کے علاقے اماخیل میں پیش آیا جہاں بیٹنی قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد نے اشتہاری ملزم انعام مروت گروپ کے 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ردعمل میں انعام مروت گروپ کے افراد نے ایک ڈیزل ایجنسی پر بیٹھے بیٹنی قبائل کے دو افراد کو قتل کردیا جب کہ اشتعال میں درہ بین روڈ سے گزرنے والی مسافر کوچ پر بھی فائرنگ کردی۔

مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں اس میں سوار ایک خاتون اور ایک چار سالہ بچے سمیت 10 مسافر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مسلح گروہوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

مزید خبریں :