پاکستان
Time 17 اکتوبر ، 2019

شاہی جوڑے کا طیارہ خراب موسم کی وجہ سے اسلام آباد میں لینڈ نہ کرسکا

تین گھنٹے سے زائد انتظار اور موسم بہتر نہ ہونے کی وجہ سے شاہی مہمان کے رات لاہور میں ہی قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے— فوٹو: فایل

برطانوی شاہی جوڑا لاہور میں انتہائی مصروف دن گزارنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوا تاہم خراب موسم کی وجہ سے ان کا طیارہ اسلام آباد میں لینڈ نہ کرسکا۔

اطلاعات کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث شاہی جوڑے کے جہاز کو واپس لاہور بھیج دیا گیا۔


تین گھنٹے سے زائد انتظار اور موسم بہتر نہ ہونے کی وجہ سے شاہی مہمان کے رات لاہور میں ہی قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے آج لاہور میں انتہائی مصروف دن گزارا۔


برطانوی شاہی جوڑے نے ایس اوایس ویلیج میں 2 بچوں کی سالگرہ تقریب میں شرکت کی۔

اس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی پھر بادشاہی مسجد کی سیرسے لطف اٹھایا اور آخر میں شوکت خانم اسپتال میں کینسر کے مریض بچوں کی عیادت کی۔


برطانوی شاہی جوڑا 14 اکتوبر کو 5 روزہ دورے پر پاکستان آیا تھا اور 18 اکتوبر کو پاکستان سے روانہ ہوجائے گا۔



مزید خبریں :