حقیقی مناظر سے قریب تر ’ورچوئل سائیکلنگ اسٹوڈیو‘

فوٹو: فائل

انسان صحت مند اور تندرست رہنے کے لیے ورزش کرتا ہے اور  اب دنیا میں ورزش کرنے کے لیے بہت سے ایسے جِم موجود ہیں جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں۔

مگر آج ہم آپ کو آج ایک ایسے جم کے بارے میں بتائیں گے جہاں ’ورچوئل سائیکلنگ‘ کی سہولت موجود ہے۔

فوٹو: فائل

جی ہاں ملائیشیاء کا ’فٹ کلٹ اسٹوڈیو‘ صارفین کو ورزش کرنے کے لیے جدید ترین سہولیات فراہم کرتا ہے جن میں سے ایک یہ ’ورچوئل سائیکلنگ‘ اسٹوڈیو بھی ہے۔


’ورچوئل سائیکلنگ اسٹوڈیو‘ کیا ہے؟

ورچوئل سائیکلنگ اسٹوڈیو ایک بڑے سے کمرے پر مبنی ہال ہے جہاں ورزش کرنے کے لیے سائیکلنگ مشینز رکھی گئیں ہیں اور اس کے سامنے ہی 16 فٹ کی بڑی ایل ای ڈی نصب ہے۔

صارفین جب یہاں ورزش کے لیے آتے ہیں تو سائیکل چلاتے وقت سامنے لگی ہوئی اسکرین پر مختلف مناظر چل رہے ہوتے ہیں اور ساتھ ہی ان  مناظر کی آوازیں بھی آ رہی ہوتی ہیں۔

صارفین اس ورچوئل اسٹوڈیو میں سائیکل چلاتے ہوئے ایسا محسوس کرتے ہیں جیسے  وہ اس جگہ پر ہی موجود ہیں اور وہیں سائیکل چلا رہے ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سائیکلنگ روم کی سائیکلیں صارفین کے اسمارٹ فون کی ایپ سے منسلک ہوتی ہیں اور اس ایپ پر سائیکل چلانے والے کی دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر، طے کرنے والا سفر اور کیلوریز  نظر آ رہی ہوتی ہیں۔

اس سائیکلنگ روم میں ایل سی ڈی پر چلنے والے مناظر میں پہاڑی علاقے، برف کے تودے اور اسی طرح کے دیگر تجسس خیز مناظر چل رہے ہوتے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے صارفین سائیکل مزید تیز چلاتے ہیں اور اس طرح ان کا وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔

مزید خبریں :