تصاویر — غیرملکی سفیروں نے کنڑول لائن پر کیا دیکھا؟

پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفارت کاروں اور میڈیا نمائندوں کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کرایا اور بھارتی الزامات کو بے نقاب کیا۔

پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفارت کاروں اور میڈیا نمائندوں کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اُن سیکٹرز کا دورہ کرایا جہاں بھارتی آرمی چیف نے دہشت گردوں کے مبینہ لانچنگ پیڈز کو نشانے کا دعویٰ کیا تھا۔

پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو بھی اس دورے کی دعوت دی تھی مگر انہیں ایل او سی جانے کی جرآت ہی نہ ہو سکی۔ غیر ملکی سفارت کاروں نے دیکھا کہ بھارتی فوج نے صرف شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا۔

غیر ملکی سفارت کاروں اور میڈیا نمائندوں کو  ایل او سی کے جوڑا سیکٹر بھی لے جایا گیا جہاں انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ بھارتی گولہ باری اور فائرنگ کا نشانہ بننے والے گھروں، دکانوں اور بازار کا معائنہ کیا۔ 

ترجمان پاک فوج نے سفیروں کو بتایا کہ بھارت نے 2018 میں 3038 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جب کہ 2019 میں اب تک بھارت 2608 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی فائرنگ سے 2018 میں 58 شہری شہید اور 319 زخمی ہوئے جب کہ 2019 میں اب تک 44 شہری شہید، 230 زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج اور بھارتی فوج میں بنیادی فرق ہے، پاک آرمی عسکری روایات کی امین ہے، صرف بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتی ہے۔

غیرملکی سفارتکاروں کی دورے کی تصاویر آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں:

— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو


— جیو نیوز فوٹو
—جیو نیوز فوٹو
—جیو نیوز فوٹو
—جیو نیوز فوٹو
—جیو نیوز فوٹو
—جیو نیوز فوٹو
—جیو نیوز فوٹو
—جیو نیوز فوٹو
—جیو نیوز فوٹو
—جیو نیوز فوٹو
—جیو نیوز فوٹو
—جیو نیوز فوٹو
—جیو نیوز فوٹو
—جیو نیوز فوٹو
—جیو نیوز فوٹو