کاروبار
Time 26 اکتوبر ، 2019

شان فوڈز نے کمپنی فروخت کرنے کی خبروں کی تردید کردی

اگر کبھی ایسا فیصلہ کیا گیا تو ہم سب سے پہلے خود اس بات کا اعلان کریں گے، شان فوڈز—  فوٹو: فائل

مصالحہ جات بنانے والی پاکستان کی معروف کمپنی' شان فوڈز' نے ایک بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کمپنی کو خریدے جانے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔

شان فوڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں جن میں کہا گیا ہے کہ شان فوڈ کو ایک بین الاقوامی ادارے نے خرید لیا ہے یا یہ فروخت کے مراحل میں ہے۔

ادارے کا کہنا کہ اگر کبھی ایسا فیصلہ کیا گیا تو ہم سب سے پہلے خود اس بات کا اعلان کریں گے۔

شان فوڈز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اپنی جگہ بنانے والی قابل فخر پاکستانی کمپنی کی حیثیت سے ہم نامیاتی اور غیر نامیاتی اشیاء کی دریافت اور کاروباری ترقی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

شان فوڈز کے مطابق 40 سالہ سفر کے دوران ہم نے ادارے کو ایک مضبوط بین الاقوامی برانڈ بنانے کیلئے کام کیا ہے اور  دنیا کے 5 براعظموں کے 65 سے زائد ممالک میں اپنی پہچان بنائی ہے۔

ادارے کے مطابق شان فوڈز کی ٹیم صارفین کو نت نئی اور بہترین اشیاء فراہم کرنے کیلئے تندہی سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبریں :