پاکستان
Time 27 اکتوبر ، 2019

7 ماہ میں 60 بھارتی فوجی ہلاک، 2 طیارے تباہ کیے: ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور— فائل فوٹو 

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 7 ماہ کے دوران 60 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے  سوشل میڈیا بیان میں بتایا کہ ’سات ماہ کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کے 60 سے زائد فوجی مار دیے گئے ہیں جب کہ متعد د بنکرز بھی تبا کر دیئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ  اس دوران پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےجب کہ بھارتی فوج نے اپنے ہی دو ہیلی کاپٹر بھی گرا دیئے۔

میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ  پاک فوج نے بھارتی فوج کی آرٹلری گن پوزیشن کو بھی نقصان پہنچا کر انہیں جگہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا ہے، بھارتی نیوی کو بھی مزاحمت کا سامنا ہے اس کے علاوہ ایل او سی پر 27 فروری سے اب تک 19 پاکستانی جوان شہید ہو ئے ہیں۔






واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے جس کا پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے۔

اس کے علاوہ حال ہی میں بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کے کیمپ تباہ کرنے کا غلط اور جھوٹا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد پاکستان نے غیر ملکی سفیروں اور میڈیا نمائندوں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرواکر بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کیا۔


مزید خبریں :