پاکستان
Time 28 اکتوبر ، 2019

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت تین شہری زخمی


بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بگسر سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے بگسر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 شہری زخمی ہوئے۔ زخمی شہریوں کا تعلق ضلع بھمبر کے گاؤں مندیکا سے ہے۔

مزید خبریں :