پاکستان
Time 29 اکتوبر ، 2019

ایک میزائل بھارت اور دوسرا اس کے حمایتی ملک پر پڑے گا: وفاقی وزیر

فائل فوٹو: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور

کراچی: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ کشمیر پر دنیا خاموش ہے اور  جو ممالک بھارت کے ساتھ ہیں وہ سن لیں کہ بھارت سے جنگ ہوئی تو ایک میزائل بھارت پردوسرا حمایت کرنے والے ملک پر جائے گا تو تیار ہیں۔

گزشتہ روز کشمیر پر یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر نے کہا کہ آج پوری دنیا کے مسلمان ممالک بھی اپنے مقاصد کی خاطر کشمیریوں کا ساتھ نہیں دے رہے لیکن میں واضح کرناچاہتا ہوں کہ دنیا مکافات عمل ہے جو ہمارا ساتھ آج نہیں دے گا کل ہم بھی مشکل وقت میں اس کا ساتھ نہیں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے حمایتیوں کو باور کرانا چاہتاہوں کہ اگر ہماری کشیدگی جنگ تک گئی تو ایک میزائل بھار ت پر جائے گا اور دوسرا آپ پر بھی جاسکتا ہے اس کیلئے تیار رہیں۔ 

مزید خبریں :