کافی سے شاندارفن پارے تخلیق کرنے والی فنکارہ

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

آپ نے کینوس پر رنگ بکھیرنے والے فنکاروں کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا مگر ہم آپ کو آج ایک ایسی آرٹسٹ کے بارے میں بتائیں گے جو کینوس پر رنگوں کے بجائے کافی سے پینٹ کرتی ہیں۔

نوریا سالسیڈو ایک ماہر آرٹسٹ ہیں جو کینوس پر کافی کا استعمال کرتے ہوئے معروف شخصیات کے شاندار فن پارے اور السٹریشن بناتی ہیں جب کہ وہ اپنے فن پاروں کے انتہائی پیچیدہ حصوں کے لیے بھوری پنسلیں بھی استعمال کرتی ہیں یہ اپنی ہر پینٹنگز کے کردار کو ہمیشہ مختلف ٹونز کی کافی کا استعمال کر کے پینٹ کرتی ہیں۔

نوریا سالسیڈو کی خاص بات یہ ہے کہ یہ شعبے کے اعتبار سے ایک آرکیٹیکچر ہیں اور ابھی یہ تعلیم حاصل کر رہی ہیں، انہوں نے کبھی بھی پینٹنگز سیکھنے کے لیے کسی قسم کی آرٹس کلاسس نہیں لیں۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

وہ ہمیشہ ڈرائنگ کرنا پسند کرتی تھیں اور چند گھنٹوں کی مشق کے بعد ان کی پینٹنگز ہم سب کے سامنے ہیں۔

نوجوان اسپینیش آرٹسٹ دراصل ماریہ نامی معروف آرٹسٹ کے فن پاروں سے متاثر ہیں جو کافی سے خوبصورت تصاویر پینٹ کرتی ہیں، نوریا کو ان کا کام بے حد پسند ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی پینٹنگز میں رنگوں کی جگہ کافی کا انتخاب کرتی ہیں۔

نوریا نے اسپرڈج میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’اس وقت مجھے کسی ایسی چیز کی ضرورت تھی جو کہ مجھے باقی فنکاروں سے الگ کرے کیونکہ میں رنگین پینسل یا دیگر روایتی تکنیکوں سے پینٹنگز بہتر انداز میں نہیں بنا سکتی تھی لہٰذا میں نے کافی کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔‘

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے ہمیشہ سے تخلیقی ہونا پسند ہے اور کافی سے مجھے نت نئے آئیڈیاز ملتے ہیں، میں نے جب سب سے پہلے کافی سے پینٹنگ بنائی تھی تو مجھے اس سے بے حد پیار ہوگیا تھا اور اب میں کافی سے ہی پینٹنگز بناتی ہوں‘۔

نوریا سالسیڈو تقریباً چار سال سے کافی سے پینٹنگز بنارہی ہیں، شروعات میں یہ صرف تصویر کو کاپی کرتی تھیں لیکن آج یہ اپنے ہر فن پاروں کے پیچھے تخلیقی عمل اور مختلف خیالات کو ضم کرنے میں زیادہ دلچسپی لیتی ہیں۔ 

مزید خبریں :