پاکستان
Time 06 نومبر ، 2019

آرمی چیف سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات

سعودی نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ العیش نے جنرل ہیڈکوارٹر( جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی — فوٹو: آئی این پی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے سعودی نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ العیش نے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔ 

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :