دنیا
Time 06 نومبر ، 2019

تھائی لینڈ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 15 دفاعی رضاکار ہلاک

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ممکنہ طورپر علیحدگی پسندوں کی کارروائی لگتی ہے،فوٹو:اے ایف پی

تھائی لینڈ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر  حملے میں 15 دفاعی رضاکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنوبی تھائی لینڈ کے علاقے یالا میں پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں سے سیکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کے داخلی راستوں پر امدادی کاموں میں تاخیر کے لیے دھماکاخیزمواد اور تیز دھارکیلیں بھی پھیلا دی تھیں جس کے باعث  انہیں بروقت طبی امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حملے میں 12 رضاکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ زخمی ہونے والے 3 رضاکار اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

گذشتہ چند عرصے میں تھائی لینڈ میں ہونے والا یہ بڑا حملہ ہے جسے تھائی حکام نے سال کے بڑے واقعات میں سے ایک قرار دیا ہے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ممکنہ طورپر علیحدگی پسندوں کی کارروائی لگتی ہے تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ کے جنوبی علاقوں میں مالے نسل سے تعلق رکھنے والی مسلم آبادی کی اکثریت ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے علیحدہ ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

1909ء میں تھائی لینڈ کی جانب سے اس علاقے پر قبضے سے قبل یہاں ایک خود مختار مسلم ریاست قائم تھی۔

مزید خبریں :