کھیل
Time 07 نومبر ، 2019

'شادی کی رات بھی پاکستان کا میچ دیکھنا نہیں چھوڑا'

 دُلہےکا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ کا جنون کی حد تک شوق رکھتا ہے— فوٹو: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے کرکٹ کے شائق ایک پاکستانی دُلہے کی تصویر ٹوئٹ کی ہے جس میں وہ شادی کے روز دُلہن اور گھر والوں کے ساتھ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ دیکھ رہا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی دُلہے اور دُلہن کے کرکٹ کے شوق کی تعریف کرتے ہوئے ان کے جذبات کو سراہا گیا ہے۔

امریکا میں رہائش پذیر پاکستانی شہری حسن تسلیم نے شادی کے روز دُلہن کے ساتھ میچ دیکھنے کی تصویر اور ایک خط آئی سی سی کو بھیجا تھا۔خط میں دُلہےکا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کا جنون کی حد تک شوق رکھتا ہے۔










دُلہے کے مطابق شادی کے بعد دُلہن کو گھر لانے کے بعد روایتی رسومات اداکی جارہی تھیں جب کہ اس دوران ہم پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی دیکھ رہے تھے۔

حسن تسلیم کے مطابق گذشتہ کئی عرصے سے امریکا میں رہنے کی وجہ سے انہیں پاکستان کے میچ دیکھنے کے لیے اکثر راتوں کو جاگنا پڑتا ہے، لیکن اس بار شادی کی رات میچ تھا ، یہ مشکل تھا لیکن میں نے پھر بھی میچ  نہیں چھوڑا۔

مزید خبریں :