پاکستان
Time 08 نومبر ، 2019

مولانا کے بیٹے نے گنڈاپور کا چیلنج قبول کر لیا


جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی- ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسعد محمود نے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ  علی امین گنڈا پور نے گزشتہ عام انتخابات میں این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان سے مولانا فضل الرحمان کو  34 ہزار 779 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔

علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ اگر  الیکشن کوجعلی کہتے ہیں تو ان سے دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کریں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج حکومت اور اپوزیشن کے ارکانوں کے درمیان آزادی مارچ سے متلعق خوب گرما گرمی دیکھنے کو ملی۔ 

اس دوران مولانا اسعد محمود اور  وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور  کے درمیان جملہ بازی اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مولانا اسعد  نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ "میں بھی استعفیٰ دیتا ہوں،  آپ بھی دیں۔۔۔اب پیچھےنہیں ہٹنا۔۔۔اعلان کریں استعفے کا اور کل الیکشن لڑتے ہیں۔"

اس کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ آج بھی اپنے بیان پر قائم ہیں اور یہ کہ مولانا فضل الرحمان دھرنا ختم کریں، وہ کیمرے لگا کر الیکشن لڑیں گے۔

مزید خبریں :