دنیا
Time 09 نومبر ، 2019

’مسجد کیلئے 5 ایکڑ زمین کی خیرات کی ضرورت نہیں‘

فوٹو: فائل

آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کے سربراہ اور بھارتی لوک سبھا کے رکن اسدالدین اویسی کا کہنا ہے کہ مسجد کی تعمیر کے لیے 5 ایکڑ زمین کی خیرات کی ضرورت نہیں ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے حیدرآباد دکن سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کہا ہے کہ آئین کا مکمل احترام کرتے ہیں، سپریم کورٹ مقدم ہے لیکن خطا سے مبرا نہیں ہے۔

 اسدالدین اویسی نے کہا کہ اپنے حق کے لیے لڑ رہے تھے، ہمیں مسجد کے لیے 5 ایکڑ زمین کی خیرات کی ضرورت نہیں ہے، بھارت کا مسلمان اتنا گیا گزرا نہیں کہ وہ مسجد کی تعمیر کے لیے 5 ایکڑز نہ خرید سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کسی سے بھیک کی ضرورت نہیں ہے، مسلمان مسجد کی تعمیر کے لیے خود زمین خرید سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بابری مسجد مندر کی جگہ پر تعمیر کی گئی تھی۔

مزید خبریں :