سرکاری ملازمین دفتر کے اندر ہیلمٹ کیوں پہننے لگے؟

الیکٹریکل ڈپارٹمنٹ کے سرکاری ملازمین ہیلمٹ اپنی حفاظت کے لیے پہن کر بیٹھتے ہیں کیونکہ دفتر کی بہت خستہ حال ہے اور وہ کسی بھی ان کے سر پر گر سکتی ہے— فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

موٹر سائیکل سوار افراد احتیاط کے طور پر ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلاتے ہیں تاکہ کسی حادثے کے نتیجے میں ان کے سر پر گہری چوٹیں نہ آئیں، مگر کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ دفترکے اندر بھی ہیلمٹ پہن کر کام کیا جاتا ہے۔

جی ہاں، ہم آج آپ کو بتائیں گے کہ بھارتی سرکاری ملازمین دفترکے اندر کام کے دوران ہیلمٹ کیوں پہنتے ہیں؟

بھارتی ریاست اُتر پردیش کے شہر بندا میں سرکاری ملازمین دفتر میں کام کے دوران ہیلمٹ پہنتے ہیں کیونکہ ان کے دفتر کی عمارت  خستہ حال ہے اور وہ کسی بھی وقت ان کے سر پر گِر سکتی ہے۔

کسی بھی حادثے کی صورت میں خود کو محفوظ رکھنے کیلئے بھارتی سرکاری ملازمین دفتر میں ہیلمٹ پہن کر کام کرتے ہیں اور حال ہی میں ان کی تصاویر بھارتی نیوز ایجنسی نے آن لائن شیئر کی ہیں جو کہ سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آفس کے کمرے کی چھت میں سوراخ بھی ہیں، ملازمین کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل اس دفتر کی عمارت کی خستہ حال چھت کو خطرناک قرار دیا جا چکا ہے مگر پھر بھی انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے یہی وجہ ہے کہ اب ہم یہاں حفاظتی طور پر ہیلمٹ پہن کر کام کرتے ہیں۔


واضح رہے کہ بھارت میں ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ سرکاری ملازمین دفتر میں ہیلمٹ پہن کر کام کر رہے ہوں بلکہ اس سے قبل 2017 میں بہار میں ملازمین کو کام کے دوران ہیلمٹ پہننے کو کہا گیا تھا کیونکہ اس دفتر کی عمارت بھی خستہ حالی کے باعث کبھی بھی گِر سکتی تھی البتہ اب تک ایسا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں :