بلیک لسٹ امریکی خاتون کا پاکستان چھوڑنے سے انکار، ائیرپورٹ پر ہی ڈیرے ڈال دیئے


بلیک لسٹ امریکی خاتون کو بے دخل کرنے کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ لایا گیا تو وہ  انکار کرتے ہوئے ائیرپورٹ پر ہی لیٹ گئی۔

ذرائع کے مطابق امریکی خاتون مرے موڈی پرواز پی کے 702 کے ذریعے مانچسٹر سے اسلام آباد پہنچی تھیں۔

فوٹو: اسکرین گریب

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر بلیک لسٹ امریکی خاتون نے ہوٹل سے ائیرپورٹ پہنچ کر ڈی پورٹ ہونے سے انکار کر دیا۔

امریکی خاتون اسلام آباد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لیٹ گئیں اور حکام سے کہا کہ میرے وکیل سے رابطہ کرو۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد امریکی سفارتخانے کے متعلقہ اسٹاف کو بھی ائیرپورٹ بلا لیا گیا ہے۔

امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کو 6 ماہ ویزے پر  پاکستان میں 6 سال گزارنے پر بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔  

دوسری جانب امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میرے والد کی قبر ٹیکسلا میں ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون نے ڈیپارچر لاؤنج کو مسکن بنا لیا ہے اور وی آئی پی لاؤنج کے صوفے پر چادر بچھا کر ڈیرا ڈال دیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ 80 سال کی خاتون موڈ مرے پہلے بھی پاکستان آ چکی ہے، امریکی خاتون کو کل پی کے 701 کے ذریعے مانچسٹر بھجوانےکی کوشش کی جائے گی۔

مزید خبریں :