پاکستان
Time 10 نومبر ، 2019

وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتے ہیں: صدر مملکت

فوٹو: پی آئی ڈی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں بین الاقوامی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ حضور اکرم ﷺ نے امت کو اسلام کا بہت واضح تصور دیا لیکن آج امت مسلمہ کو کئی چیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے اور وہ مضبوط قیادت کی منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک بہتر اسلامی ریاست کے قیام کے لیے ریاست مدینہ کی پیروی کرنے پر پختہ یقین رکھتی ہے اور حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا احساس پروگرام فلاحی ریاست کی جانب ایک قدم ہے جس میں ریاست آبادی کے کمزور طبقوں کی دیکھ بھال کرے گی۔

صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نا صرف ریاست مدینہ پر کامل یقین رکھتے ہیں بلکہ اس حوالے سے اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں۔

مزید خبریں :