کاروبار
Time 11 نومبر ، 2019

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اس اس کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے تک اضافہ ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 6 ڈالر اضافے سے1465 ڈالر فی اونس ہوگئی جس کا اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹوں میں بھی دیکھا گیا۔

سندھ صرافہ ڈیلرز کے مطابق کراچی میں فی تولہ سونے کی قیمت 150 روپے بڑھ کر 86700 روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافے سے 74331 روپے ہوگئی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سونے فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی دیکھی گئی تھی۔

مزید خبریں :