دورانِ چارجنگ موبائل فون پھٹنے سے 22 سالہ نوجوان ہلاک

کونا پرادھان اپنے کمرے میں سورہا تھا کہ صبح 5 بجے کے قریب اس کا موبائل جو کہ چارج پر لگا ہوا تھا، زور دار دھماکے سے پھٹ گیا— فوٹو: فائل

بھارت میں دورانِ چارجنگ موبائل فون پھٹنے سے 22 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع جگت سنگھ پور میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 22 سالہ نوجوان کونا پرادھان اپنے کمرے میں سورہا تھا کہ صبح 5 بجے کے قریب اس کا موبائل جو کہ چارج پر لگا ہوا تھا، زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی وجہ سے کونا پرادھان شدید زخمی ہوگیا اور بعد ازاں چل بسا۔

متوفی نیاگڑھ ڈسٹرکٹ کے رن پور گاؤں کا رہائشی تھا جو جگن ناتھ میں ایک مندر کی تعمیر کے سلسلے میں مزدوری کیلئے آیا ہوا تھا۔

یہ مندر جگن ناتھ ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بنایا جارہا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وہ پرادھان کے کمرے کی جانب گئے اور فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔

جگت سنگھ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔

مزید خبریں :