Can't connect right now! retry

پاکستان
14 نومبر ، 2019

سندھ کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد جاں بحق


تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تھرپارکر سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں آسمانی بجلی نے تباہی مچادی ہے، سب سے زیادہ نقصان تھر پارکر میں ہوا جہاں گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں ڈابھی، ڈیپلو، چھاچھرو، میگھے جوتڑ، اکیلو بھیل، مٹھڑاؤ آریسر، گاؤں چچھی، مورا اور  رام سینگھانی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے۔

تھر پارکر میں آسمانی بجلی کے حادثات میں 4 خواتین سمیت 21 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آسمانی بجلی گرنے کے باعث درجنوں کی تعداد میں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں— فوٹو: ٹوئٹر

تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 40 سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب آسمانی بجلی سے جیکب آباد میں 2 جب کہ گھوٹکی میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

واضح رہے کہ تھر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے جب کہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں جس کے باعث موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور مقامی ا فراد کی مشکلات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ڈپٹی کمشنر تھر پارکر نے شدید بارشوں کے باعث ضلع میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم  بھی قائم کردیا گیا ہے۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM