دنیا
Time 16 نومبر ، 2019

سعودی عرب میں زکوٰۃ کے نئے قواعد کا اعلان

محکمہ زکوٰۃ و ٹیکس اپنے قواعد و ضوابط جدید خطوط پر استوار کررہا ہے،سعودی حکام،فوٹو:فائل

سعودی عرب نے زکوٰۃ کے نئے قواعد وضوابط نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ آئندہ سال یکم جنوری سے لاگو ہوں گے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں محکمہ زکوٰة و ٹیکس کی جانب سے 2 روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب کے علاوہ دنیا بھر سے عالمی تنظیموں، سرکاری عہدیداروں اور علمی و تحقیقی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

کانفرنس میں انکم ٹیکس اور زکوٰة کے حوالے سے مختلف امور پر بات کی گئی اور ٹیکس  قوانین کو جدید بنانے کے لیے مختلف ممالک کے تجربات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

کانفرنس کے اختتام پر مملکت میں زکوٰۃ کے نئے قواعد وضوابط نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

سعودی حکام کے مطابق محکمہ زکوٰة و ٹیکس کے نئے ضوابط غیر ملکی سرمایہ کاروں پر لاگو نہیں ہوں گے، غیر ملکی سرمایہ کار سے صرف انکم ٹیکس لیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ زکوٰۃ و ٹیکس اپنے قواعد و ضوابط جدید خطوط پر استوار کررہا ہے۔ 

زکوٰة کے نئے ضوابط سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم خلیجی باشندوں پر یکم جنوری 2020 سے لاگو ہوں گے۔

مزید خبریں :