اداکارہ میرا نے اپنے قریبی دوست سے شادی کر لی

فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی بیٹی و اداکار ہ میرا سیٹھی نے اپنے قریبی دوست بلال صدیقی سے شادی کر لی۔

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکار ہ نے چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر اپنے دوست سے منگنی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فوٹو: سوشل میڈیا

اب حال ہی میں اداکارہ نے امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں سادگی سے شادی کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہو گئیں۔

فوٹو: سوشل میڈیا

اداکارہ کی نکاح کی تقریب میں ان کے قریبی دوست اور کچھ رشتہ داروں نے شرکت کی۔

میرا سیٹھی نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی جہاں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی شادی پر میک اپ اور بال خود ہی بنائے تھے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

نکاح کی تقریب میں میرا سیٹھی نے ہلکے گلابی عروسی جوڑے کا انتخاب کیا جو کہ نہایت ہی سادہ اور خوبصورت ہے اور ساتھ ہی انہوں نے گلے میں گلابی رنگ کا اصلی پھولوں کا بنا ہوا ہار بھی پہن رکھا تھا۔

سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کو شادی سادہ تقریب بے حد پسند آئی۔

فوٹو: سوشل میڈیا

نجم سیٹھی کی صاحبزادی کی مہندی کی تقریب میں ان کے بھائی علی سیٹھی نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا اور اپنی بہن کے لیے ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ گانا گایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔



میرا سیٹھی اور  بلال صدیقی دونوں ایک ساتھ آکسفورڈ یونیورسٹی میں پڑھتے تھے جنہوں نے چند ماہ قبل منگنی کر لی تھی۔

اداکارہ میرا سیٹھی کو فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے منسلک شخصیات کے ساتھ ساتھ ان کے مداحوں نے بھی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

میرا سیٹھی پاکستانی فلم سات دن محبت ان کے علاوہ متعدد پاکستانی ڈراموں میں بھی اداکاری کرتی نظر آچکی ہیں۔

مزید خبریں :