’میں بہت زیادہ میک اپ میں رہنا پسند نہیں کرتی‘


لاہور : معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فیض میلے کے سیشن ’فنکار اور ان کی ذمہ داری‘ میں شرکت کی۔

اس دوران اپنی گفتگو میں ماہرہ خان نے کہا کہ ’میں آج کل کام نہیں کررہی اور اپنے بیٹے اذلان کو وقت دے رہی ہوں، اذلان اب پانچویں جماعت میں ہے‘۔

ماہرہ خان نے کہا کہ ’ ایک فلم جس میں میرا دل اٹکا ہوا تھا، وہ بنائی، اسے بہت زیادہ پذیرائی بھی ملی، فلم سپر اسٹار کے بارے میں بہت خوبصورت ریویوز لکھے گئے، فلم کی پوری ٹیم کا کام بہت زیادہ سراہا گیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کو اپنے کام کے تکنیکی امور پر گرفت ہونی چاہیے، ڈائریکٹر کسی بھی اداکار کے کام میں جان ڈال دیتا ہے‘۔

میں آج کل کام نہیں کررہی اور اپنے بیٹے اذلان کو وقت دے رہی ہوں، اذلان اب پانچویں جماعت میں ہے، ماہرہ خان— فوٹو: فائل

ماہرہ خان نے کہا کہ ’میں بہت زیادہ میک اپ میں رہنا پسند نہیں کرتی، تین سال پہلے میں نے یہ حقیقت جان لی کہ میں کون ہوں؟ کے چکر میں نہیں پڑنا‘۔

اداکارہ ما کزی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کے ساتھ کام کرنے میں خوشی ہوگی، میں اپنے دکھ اپنے پاس رکھتی ہوں ، انہیں چھپاتی ہوں۔

لاہور میں تین روزہ فیض فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے جس میں علم و ادب، صحافت، ثقافت و فن، سیاست اور ملکی و بین الاقوامی حالات، موسیقی، کتابوں اور روایتی کھانوں کے اسٹالز فیسٹیول کا حصہ تھے۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے فیسٹیول میں شرکت کی۔ 

مزید خبریں :