کنٹینروں سے بنا 3 منزلہ خوبصورت گھر

فوٹو: آڈیٹی سینٹرل

امریکی نوجوان نے اپنے 11 کنٹینرز کو 3 منزلہ خوبصورت گھر میں تبدیل کرکے سب کو حیران کردیا۔

امریکی ریاست ہیوسٹن کے آرکیٹیکٹ ول بریاکس نے 11 کنٹینرز کی سے اپنے خوابوں کا گھر تیار کیا۔

فوٹو: آڈیٹی سینٹرل

بریاکس کا کہنا تھا کہ ان کے دماغ میں کنٹینرز کو گھر میں تبدیل کرنے کا خیال کافی وقت سے تھا۔

فوٹو: آڈیٹی سینٹرل

انہوں نے اپنے اس خیال کو حقیقی رنگ دینے کے لیے کنٹینرز سے گھر بنانے کے لیے سب سے پہلے گھر کا تھری ڈی ڈیزائن کمپیوٹر میں تیار کیا اور اس ڈیزائن پر عمل کرتے ہوئے گھر بنانے کا کام شروع کیا اور ایک ہی دن میں 11 کنٹینرز کو کرین کی مدد سے ایک کے اوپر ایک رکھنے کے بعد دن رات اس گھر کو بنانے میں مشغول رہے۔

فوٹو: آڈیٹی سینٹرل

بریاکس کے ہیوسٹن کی میک گوون اسٹریٹ میں کنٹینرز سے بنا3 منزلہ گھر ابھی نا مکمل ہے جسے وہ جلد ہی مکمل کرلیں گے۔

بریاکس نے آرٹیکل میں لکھا کہ اگر ان کے پاس رقم موجود ہوتی تو وہ بہت پہلے ہی اس گھر کو بنا لیتے۔

کنٹینر سے بنا 3 منزلہ خوبصورت گھر ہیوسٹن کی میک گوون اسٹریٹ میں مقبول ہونے کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہا ہے۔

مزید خبریں :